زندگی یکساں نہیں رہتی؛ حالات بدلتے ہیں، تقاضے بدلتے ہیں اور ذمہ داریاں بھی وقت کے ساتھ اپنا رنگ بدل لیتی ہیں۔ ایسے میں کامیاب وہی شخص ہوتا ہے جو ہر مرحلے پر اپنی ترجیحات کو پہچان کر اسی کے مطابق فیصلے کرے۔ *ہر کام اپنی جگہ اہم ہو سکتا ہے، مگر ہر کام ہر وقت اہم نہیں ہوتا۔*
دانش مندی یہ نہیں کہ انسان بہت سے کام انجام دے، بلکہ اصل دانش مندی یہ ہے کہ وہ صحیح وقت پر صحیح کام انجام دے۔ جو شخص وقتی خواہشات کے بجائے حقیقی ضروریات کو مقدم رکھتا ہے، وہ اپنے وقت، صلاحیتوں اور مواقع کو ضائع ہونے سے بچا لیتا ہے۔ اس کے برعکس، ترجیحات کا غلط تعین انسان کو مصروف تو رکھتا ہے، مگر کامیاب نہیں بناتا۔
یاد رکھیے! زندگی کی سمت کا تعین ہمارے فیصلے کرتے ہیں، اور فیصلوں کی درستی کا دار و مدار ہماری ترجیحات پر ہوتا ہے۔ جس نے اپنی ترجیحات درست کر لیں، اس نے کامیابی کی منزل تک پہنچنے کا راستہ ہموار کر لیا۔
________________________
از-✍️- محمد عادل الماتریدی الأزہری
01/ جولائی/ 202_، بروز: بدھ
پیش-کش: الماتریدی انٹرنیشنل اکیڈمی®
شعبہ: مجلس القلم
محمد عادل الماتریدی الازہری